7 نومبر، 2021، 10:18 AM

بھارت میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

 بھارت میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آتشزدگی میں 11 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جس وقت آگ لگی اُس وقت کورونا وارڈ میں 17 مریض موجود تھے جنھیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم صرف 6 مریضوں کو ہی بچایا جا سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News ID 1908758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha